اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ایکوبیشن سینٹر نوجوانوں کو مستقبل میں بزنس کے نئے سے نئے سسٹم متعارف کرائے گا، موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جدید سے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، ایسا سسٹم متعارف کرایا ہے کہ آئندہ آنے والی حکومت …
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن کا پاکستان نیشنل ایکوبیشن سینٹر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ایکوبیشن سینٹر نوجوانوں کو مستقبل میں بزنس کے نئے سے نئے سسٹم متعارف کرائے گا، موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جدید سے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، ایسا سسٹم متعارف کرایا ہے کہ آئندہ آنے والی حکومت عوامی دباﺅ پر ان منصوبوں کو جاری رکھنے پر مجبور ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان نیشنل ایکوبیشن سینٹر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت سے قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی سہولتوں کا موازنہ ہماری حکومت سے نہیں کیا جا سکتا، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تھری جی اور فورجی کی کامیاب نیلامی کی اور اب پاکستان کے 15 کروڑ عوام کا 30 فیصد حصہ فور جی استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں بلوچستان اور فاٹا میں بھی ٹیلی کام کی سہولتیں شروع کر دی گئی ہیں۔








