دو روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ 13 مئی کو شروع ہوگی ،کانفرنس میں 20 ممالک کے خبر رساں اداروں کے سربراہان و نمائندگان شرکت کریں گے کانفرنس سے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ میں مدد ملے گی اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)اقوام …
دو روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ 13 مئی کو شروع ہوگی ،کانفرنس میں 20 ممالک کے خبر رساں اداروں کے سربراہان و نمائندگان شرکت کریں گے

مزید خبریں
دو روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ 13 مئی کو شروع ہوگی ،کانفرنس میں 20 ممالک کے خبر رساں اداروں کے سربراہان و نمائندگان شرکت کریں گے
کانفرنس سے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ میں مدد ملے گی
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) 13 اور 14 مئی کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں عالمی برادری میں ملک کے معتدل تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ہو گی جس میں آذربائیجان، بحرین، بلغاریہ، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، قزاخستان، لبنان، اومان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان، شام، تیونس اور ترکی سمیت 20 ممالک سے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہان و نمائندگان شرکت کریں گے۔ قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا۔مواقع اور چیلنجز“ ہے جس میں خبر رساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی اور شرکاءکو ذرائع ابلاغ کے میدان میں عصر حاضر کے چیلنجوں پر غور و غوض اور اس حوالہ سے حکمت عملی وضع کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کانفرنس سے دیگر خبر رساں اداروں کے ساتھ قریبی اشتراک کار اور شریک ممالک تک روابط کو مزید فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا کہ یہ کانفرنس صحافیوں کو تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کیلئے دیگر ممالک کے خبر رساں اداروں کے ساتھ براہ راست اور آسان روابط استوار کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی پی نے دنیا میں خبر رساں اداروں کیلئے پیدا شدہ صورتحال اور ابھرتی ہوئی مسابقانہ فضاءسے نبرد آزما ہونے کیلئے یہ اہم اقدام اٹھایا ہے۔








