اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگلی پرندوں کی غیر قانونی تجارت، شکار اور غیر قانونی طورپر ہلاک کرنے کو ذرا بھر بھی برداشت نہ کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کا ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگلی پرندوں کی غیر قانونی تجارت، شکار اور غیر قانونی طورپر ہلاک کرنے کو ذرا بھر بھی برداشت نہ کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد ہی ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ کی ضرورت اور اہمیت اور ان پرندوں کی آماجگاہوں کو بچانے بارے آگاہی مہم چلانا ہے اور اس مہم کا مقصد ہجرت کرنے والے پرندوں کو درپیش خطرات کم کرنا اور ان کی ماحولیاتی اہمیت اور ان کے تحفظ کےلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت بارے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ہجرت کرنے والے پرندوں کے دن کا مرکزی موضوع پرندوں کے تحفظ کے بارے میں آوازوں کو یکجاکرنا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس دن کے موقع پر پرندوں کی نمائش، آگاہی پروگرامز اور پرندوں بارے فیسٹیولز منعقد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک میں منعقدہ تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کی بدولت دُنیا بھر میں پرندوں کے تحفظ کی متحدہ آواز اُٹھائی جاسکتی ہے۔








