پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے نیب کی جانب سے قائد مسلم لیگ ( ن) محمد نواز شریف کے خلاف ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر انکوائری کرنے کی شدید مذمت کی۔ اجلاس میں پارٹی لیڈر شپ کی ماہ رمضان میں سیاسی مصروفیات کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔