c افسران انصاف کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ڈی پی او

71

مظفرگڑھ۔ 28 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کے دفتر میں کرائم کنٹرول میٹنگ ہوئی, جس میں ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور ہیڈز آف برانچز نے شرکت کی۔ڈی پی او نے موثر گشت ,کرائم کنٹرول،تکمیل تفتیش, برآمدگی مال مقدمات،پکار 15 کی کال پر فوری رسپانس، گھریلو تشدد کے واقعات پر خصوصی توجہ دینے،اسلحہ، منشیات، اشتہاریوں کے خلاف مہم اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے پر زور دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان نےکہا کہ آئی ٹی کے تمام سافٹ ویئرز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے جرائم پر موثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نےای پولیس پوسٹ، ہوٹل آئی، ای گیجٹ اور کرایہ داری کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کے امتزاج سے کرائم پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔بروقت تکمیل تفتیش سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ریپ اور بدفعلی کے معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جھوٹے درخواست بازوں کے خلاف موثر کاروائی کریں گھریلو تشدد کے معاملات پر فوری کاروائی ہونی چاہیے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف اپریشن کریں اور سخت سے سخت کاروائی کو یقینی بنائیں۔ سرچ آپریشن میں زیادہ سے زیادہ اشتہاری ،عدالتی مفرور، اسلحہ اور منشیات کے خلاف کاروائی کریں ۔15 کی کال پر ایس ایچ او خود موقع پر جائے اور فوری کاروائی کرے۔بلا نمبرموٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی سے کنٹرول کرائم میں مدد ملتی ہے۔ موثر گشت کو یقینی بنائیں اور ملازمین کو ایس او پی کے مطابق گشت پر بھیجیں۔ اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ مقدمات کی برآمدگی کر کے اصل مالکان تک پہنچائیں تاکہ پولیس اور پبلک کے باہمی تعلقات کو فروغ ملے