سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسین براہم طحہٰ سے ملاقات

113

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طحہٰ سے جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔

بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں پاک او آئی سی تعاون، مقبوضہ جموں و کشمیر ، افغانستان کی صورتحال، اسلامو فوبیا اور پاکستان میں او آئی سی کی 48ویں وزرائے خارجہ کونسل کی تیاریوں سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کی پاکستان کی میزبانی کے لیے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری جنرل نے اس سیشن کی کامیابی کی غرض سے حالات کو یقینی بنانے کے لئے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

دونوں فریقین نے او آئی سی کے ایجنڈے کے اہم امور اور او آئی سی کے کردار کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔