قوم آج پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑجواب دینے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بہانے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بہانے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے،گوکہ ہمارا مقصد سب کے ساتھ امن سے رہنا ہے تاہم مادر وطن کے دفاع کے فرض سے بھی غافل نہیں رہ سکتے، اس حوالے سے کوئی بھی غلطی نہ کرے۔