مفت آٹے کے مرکز پر آنے والا کوئی بھی مستحق شخص بغیر آٹے کے واپس نہیں لوٹنا چاہیے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت

لاہور ۔25مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ مفت آٹے کے مرکز پر آنے والا کوئی بھی مستحق شخص بغیر آٹے کے واپس نہیں لوٹنا چاہیے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے والے مستحق افراد کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے،آٹا تقسیم مراکز پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں،رمضان کے دوران غریب طبقے …

لاہور ۔25مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ مفت آٹے کے مرکز پر آنے والا کوئی بھی مستحق شخص بغیر آٹے کے واپس نہیں لوٹنا چاہیے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے والے مستحق افراد کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے،آٹا تقسیم مراکز پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں،رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے،مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے،لاہور , قصور اور سرگودھا کے بعد دیگر شہروں میں آٹے کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لوں گا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مفت آٹا اسکیم پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں جاری ہے جس سے اہل خاندانوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مفت آٹے کے حصول کو بہتر بنانے کے لیے مفت آٹا مراکز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں۔ لاہور ، قصور اور سرگودھا کے بعد دیگر شہروں میں آٹے کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لونگا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور اس وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آتا ہے اسے آٹا لازمی ملنا چاہیے اور اس حوالے سے متعلقہ ادارے تمام یقینی اقدامات کریں۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،مشیرِ وزیر اعظم احد چیمہ، سابق اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری،انجم عقیل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن کا بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر اظہارِ تشویش، کھچی شاہراہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ استور 22 جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے علاقے کھچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھاری مشینری فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچائی جائے اور سڑک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں کی بحالی، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو سروسز، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\378