وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ممتاز احمد طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےسینئر صحافی ممتاز احمد طاہر کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ممتاز احمد طاہر کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز احمد طاہر علاقائی صحافت کےفروغ کا ایک بڑا نام تھے۔ان کی وفات ریجنل میڈیا کے لئے بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالی ٰمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین