گیس کی ملکی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد اضافہ کیا جائے گا، پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ یومیہ ہو جائے گی،سعودی حکام

157
Saudi Arabia

ریاض۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گیس کی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد اضافہ کیا جائے گا، پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ یومیہ ہو جائے گی۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے ان خیالات کا اظہار ظہران میں الجافورہ گیس فیلڈ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے دوران آرامکو کے گیس نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد کےلیے معاہدوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الجافورہ مملکت کی سب سے بڑی غیر وابستہ گیس فیلڈ ہے جس میں قدرتی گیس کا تخمینہ 200 ملین ایس ایس ایف ’معیاری کیوبک فٹ‘ ہے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم آرامکو کے ساتھ مل کر ایکسپلوریشن اور ڈسکوری پراجیکٹس کو بڑھانے کے لیےکام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الجافورہ گیس فیلڈ پراجیکٹ یومیہ تقریبا 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جس کا استعمال مصروف اوقات میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد اضافہ کیا جائے گا، پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ یومیہ ہو جائے گی۔