وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمعہ کے روز وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق این 95 کالام روڈ 2022 کے سیلاب میں سات مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوئی۔مراسلہ کے مطابق کالام روڈ کے متعدد حصے عارضی بحالی کے بعد دوبارہ خراب ہو چکے ہیں،خستہ حال سڑک کے باعث مقامی آبادی، سیاحوں …
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا این 95 کالام روڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ، وفاقی وزیر مواصلات کو مراسلہ ارسال

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمعہ کے روز وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق این 95 کالام روڈ 2022 کے سیلاب میں سات مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوئی۔مراسلہ کے مطابق کالام روڈ کے متعدد حصے عارضی بحالی کے بعد دوبارہ خراب ہو چکے ہیں،خستہ حال سڑک کے باعث مقامی آبادی، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ این 95 کالام روڈ پر سفر خطرناک اور دشوار ہو چکا ہے۔مراسلہ کے مطابق کالام ملک کے اہم سیاحتی مقامات میں شامل، محفوظ اور بلا تعطل رسائی ضروری ہے
این 95 کالام روڈ پر باقی ماندہ تعمیراتی کام فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے این 95 منصوبہ سیاحتی سیزن سے قبل مکمل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔مراسلہ کے مطابق اگر وفاق کو مالی یا انتظامی رکاوٹ درپیش ہو تو این او سی جاری کیا جائے،این او سی ملنے پر خیبرپختونخوا حکومت اپنے وسائل سے کام مکمل کرے گی، این 95 کالام روڈ کی بحالی علاقائی رابطوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔








