اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی خالص آمدنی میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 255 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ 22 ۔ 2021 کے دوران پی ایس او کی بعداز ٹیکس آمدن 64 ہزار 769 ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال …
پاکستان سٹیٹ آئل کی خالص آمدنی میں 9 ماہ کے دوران 255 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی خالص آمدنی میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 255 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ 22 ۔ 2021 کے دوران پی ایس او کی بعداز ٹیکس آمدن 64 ہزار 769 ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا مارچ 21 ۔ 2020کیلئے کمپنی کو 18 ہزار 242 ملین روپے بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل کے خالص منافع میں 46 ہزار 527 ملین روپے یعنی 255 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس او کے بعداز ٹیکس نفع میں 255 فیصد اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی اس عرصہ کیلئے 38.86 روپے کے مقابلہ میں 137.96 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2022 میں پی ایس او کی بعداز ٹیکس آمدن 274 فیصد کی بڑھوتری سے 8720 ملین روپے کے مقابلہ میں 32 ہزار 580 ملین روپے تک پہنچ گئی جس کے نتیجہ میں سہ ماہی کی فی حصص آمدن بھی 18.57 روپے کی بجائے 69.40 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔







