لاہور۔8 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اسو قت مسلم امہ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہا ڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلم امہ کے 60ممالک ہونے کے باوجود یہودیوں سے اپنا قبلہ اول آزاد نہیں کروا یا جاسکا، نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج گولیاں بر سا رہی ہے مگر سپر طاقتیں آنکھیں بند کئے ہوئے …
گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔8 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اسو قت مسلم امہ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہا ڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلم امہ کے 60ممالک ہونے کے باوجود یہودیوں سے اپنا قبلہ اول آزاد نہیں کروا یا جاسکا، نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج گولیاں بر سا رہی ہے مگر سپر طاقتیں آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، اگر ہم حضرت محمد ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو نہ صرف ہمارے بلکہ پوری مسلم امہ کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ۖ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینٹر ولید اقبال ،مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری محمد اکرم ، ممتاز عالم دین مولانہ طارق جمیل ، جسٹس (ر) خلیل الر حمن ، میاں فاروق الطاف ، ملک غلام ربانی ، علمائے کرام اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔








