، اہلیہ چینی سفیر مادام ڈیانا باو کا اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں سا لانہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) بیلٹ اینڈ روڈ اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستانی طلباءکو ہوگا، انہیں پڑھنے اور روزگار کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے۔ پاکستان چینی سکالرشپس حاصل کرنے والے 183ممالک میں سرفہرست ہے۔اس وقت چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔یہ باتیں پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی اہلیہ مادام ڈیانا باو نے منگل کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) بیلٹ اینڈ روڈ اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستانی طلباءکو ہوگا، انہیں پڑھنے اور روزگار کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے۔ پاکستان چینی سکالرشپس حاصل کرنے والے 183ممالک میں سرفہرست ہے۔اس وقت چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔یہ باتیں پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی اہلیہ مادام ڈیانا باو نے منگل کو یہاں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری میں سا لانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مادام باو نے کہا کہ رواں سال چینی سکالرشپس حاصل کرنے والے پاکستانی طلباءکی تعداد 183ملکوں میں سب سے زیادہ ہے۔چینی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چینی سکالر شپس سے چین میں 5081 پاکستانی طلباءزیر تعلیم تھے جبکہ بعض پاکستانی طلباءاپنے اخراجات پر بھی چین میں تعلیم حاصل کرہرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستانی طلباءکو ہوگا انہیں پڑھنے اور روزگار کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے۔

Leave a Reply