سنچورین۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ڈونے اولیوائر کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پروٹیز ٹیم نے ملنے والا 149 رنز کا ہدف تیسرے روز باآسانی 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی تاہم اس …
، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا،
سنچورین۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ڈونے اولیوائر کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پروٹیز ٹیم نے ملنے والا 149 رنز کا ہدف تیسرے روز باآسانی 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی تاہم اس کے بعد ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور دوسری وکٹ پر 119 رنز کی شراکت داری قائم کی جو ٹیم کی فتح میں اہم ثابت ہوئی ۔ ایلگر 50 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ہاشم آملہ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ڈونے اولیوائر نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور شان مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔









