ابتدائی نامکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں برتری حاصل

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات کے ابتدائی نامکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے نتائج میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 2 بجکر 15 منٹ تک …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات کے ابتدائی نامکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے نتائج میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 2 بجکر 15 منٹ تک پارٹی پوزیشن کے حوالے سے 32 فیصد موصولہ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں سے 110 پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ (ن) 68 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 37 حلقوں میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 29 فیصد موصولہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 132 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 122 نشستوں پر آگے ہے۔ سندھ اسمبلی کے 17 فیصد موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 70 نشستوں پرسبقت لئے ہوئے ہے جبکہ تحریک انصاف 22 اور متحدہ قومی موومنٹ 19 نشستوں پر آگے ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 25 فیصد موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 65 نشستوں پر سبقت لئے ہوئے ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل اور عوامی نیشنل پارٹی 8 ، 8 نشستوں پر آگے ہیں۔

مزید خبریں