، وزیراعظم کی پاک سری لنکا فرینڈ شپ کے صدر افتخار عزیز ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور سری لنکا سارک کے مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں پاک سری لنکا فرینڈ شپ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عزیز سے ملاقات میں کہی جنہیں صدر مملکت کی طرف سے تمغہ خدمت کا اعزاز …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور سری لنکا سارک کے مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں پاک سری لنکا فرینڈ شپ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عزیز سے ملاقات میں کہی جنہیں صدر مملکت کی طرف سے تمغہ خدمت کا اعزاز عطا کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سیکریٹری جنرل بھی افتخار عزیز کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے سری لنکن ہم منصب رانیل وکراما سنگھے کے ساتھ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا سارک کے مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو آزادانہ تجارت معاہدہ کی بھرپور استعداد سے استفادہ کرنا چاہئے۔

Leave a Reply