، چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں کاشف اشفاق

لاہور ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرپرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) عرفان قیصر نے پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کو انتہائی جدید "سینٹر آف ایکسیلنس" قائم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ فرنیچر کی صنعت میں جدید رجحانات کے فروغ، عالمی مارکیٹوں، نئے سرمایہ کاروں اور دنیا بھر میں خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پی ایف …

لاہور ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرپرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) عرفان قیصر نے پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کو انتہائی جدید "سینٹر آف ایکسیلنس” قائم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ فرنیچر کی صنعت میں جدید رجحانات کے فروغ، عالمی مارکیٹوں، نئے سرمایہ کاروں اور دنیا بھر میں خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔ ٹیوٹا کے سربراہ نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت میں ہر سال کم از کم ایک ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کرنے کی وسیع صلاحیت ہے اور یہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔

Leave a Reply