اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ما ہ میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں او جی ڈی سی ایل کو 82.45 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے …
آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ما ہ میں 33 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ما ہ میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں او جی ڈی سی ایل کو 82.45 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 123.29 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔ پہلی ششماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 19.17 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 41.43 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو پہلی سہ ماہی کے مقابلہ ایک فیصد زیادہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 41.020 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا ۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 9.63 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔







