لاہور۔3 جون (اے پی پی )وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی متوازن اور تیز رفتار ترقی پر مبنی شاندار بجٹ پیش کیا ہے اور اس بجٹ میں دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخ ساز وسائل رکھے گئے ہیں …
آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی، مضبوط معیشت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا ضامن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔3 جون (اے پی پی )وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی متوازن اور تیز رفتار ترقی پر مبنی شاندار بجٹ پیش کیا ہے اور اس بجٹ میں دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخ ساز وسائل رکھے گئے ہیں جبکہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی، مضبوط معیشت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا ضامن ہے کیونکہ اس میں پنجاب کو محفوظ، خوشحال، تعلیم یافتہ، معاشی طور پر مستحکم اور صنعتی و زرعی لحاظ سے ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے جامع اور موثر پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ بجٹ فلاح عامہ کیلئے ایک مربوط معاشی دستاویز ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماضی کی طرح مالی سال برائے 2017-18 کیلئے بھی شاندار فلاحی، مثالی اور ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے۔








