اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواﺅں اورآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ،ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواﺅں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ہفتہ اور …
آئندہ چندروز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواﺅں اورآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواﺅں اورآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ،ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواﺅں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔








