آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی وجنوبی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں، بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی وجنوبی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی وجنوبی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرارت قلات اورکو ئٹہ میں منفی 06 اور سکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply