اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، …
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔








