اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں ،شمالی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےجبکہ شمالی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے اس دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں ،شمالی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورشمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں ،شمالی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےجبکہ شمالی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے اس دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تا ہم شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، اسکردو منفی 07، زیارت ،گو پس منفی 04، گلگت ،دیر اور قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







