اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔ …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور مری میں چند مقامات پر بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پاراچنار 06، لوئر دیر 03، کشمیر: مظفر آباد سٹی 04، پنجاب: مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ،دالبندین 42 ، بھکر اور چلاس میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔







