اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ سب سے …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک اور پہا ڑی علاقوں میں صبح و رات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش کشمیر مظفرآباد (سٹی 22،ایئرپورٹ 18)، گڑھی دوپٹہ 13، راولا کوٹ 08، خیبر پختونخوا: کاکول 13، پٹن 12، بالاکوٹ 10، سیدو شریف 02،پنجاب: مری 02، اٹک میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ ،بگروٹ میں منفی05، کالام منفی04، نتھیاگلی،استور، گوپس منفی03 ،سکردو، مالم جبہ اورمری میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








