راولپنڈی ۔ 05 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور سے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں لاپتہ افراد سے متعلق امور زیر بحث آئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے حکومت اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کی سہولت اور مسئلے …
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور سے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات‘ لاپتہ افراد سے متعلق امور زیر بحث آئے‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 05 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور سے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں لاپتہ افراد سے متعلق امور زیر بحث آئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے حکومت اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کی سہولت اور مسئلے کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جس کے لئے جوڈیشل کمیشن دن رات کام کر رہا ہے،اس معاملے پر جی ایچ کیو میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہر لاپتا فرد کی گمشدگی کا تعلق ریاست سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ ہمارے دل لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا‘ ہم ایک جنگ کی صورتحال سے باہر نکلے ہیں‘ بہت سے افراد تحریک طالبان پاکستان کا حصہ بن کر افغانستان میں موجود ہیں جبکہ بہت سے افراد ریاست کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔اس موقع پر آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتا افراد کے مسئلہ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ریاست پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ متاثرہ خاندان کسی بھی ریاست دشمن طاقت کے آلہ کار نہ بنیں۔








