اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز اقتصادی ریلیف پیکج پروگراموںکے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے اگر کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال جاری …
آئی ایم ایف کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز اقتصادی ریلیف پیکج پروگراموںکے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں، وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز اقتصادی ریلیف پیکج پروگراموںکے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے اگر کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال جاری رہتی ہے تو بڑی تعداد میں لوگ روزگار سے محروم ہوسکتے ہیں ،ایک سوال پر اسد عمر نے کہا کہ بجٹ کا اعلان شیڈول کے مطابق کیا جائے گا ۔انہوںنے موجودہ حالات میں سٹیٹ بینک کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں کمی کرنے کے فیصلہ کی تعریف کی ۔ اسد عمر نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی بحالی سے مزدوروں کو فائدہ ملے گا جن کے روزگار کو کورونا سے نقصان پہنچا ہے ۔سندھ میںکوروناکے باعث اموات میں اضافہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں ٹیسٹنگ سہولیا ت بڑھاکر یومیہ2500 کردی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ جن نوجوانوں نے خود کو ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹر کرایا ہے انہیں امدادی سرگرمیوں میںشاملکیا جائے گا ۔اسد عمرنے کہا مستحق غریب خاندانوںکو فی کس12000روپے دیئے جارہے ہیں انہوںنے کہا وزیراعظم بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی جا ری رکھیں گے اور چینی اور گندم بحران کے ذمہ داروںکوسزا ملے گی ۔








