آئی ایم ایف کے مطالبے پر مصری کرنسی کی قدر میں 48 فیصد کمی

قاہرہ۔ 3 نومبر (اے پی پی) مصر نے اپنی کرنسی کی قدر میں 48 فیصد کمی کردی ہے۔اس نے یہ اقدام عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا ہے تاکہ اس سے آیندہ تین سال کے دوران ملک کی بیمار معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بارہ ارب ڈالرز کا قرضہ حاصل کیا جا سکے۔کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اب ایک ڈالر تیرہ مصری پاونڈ …

قاہرہ۔ 3 نومبر (اے پی پی) مصر نے اپنی کرنسی کی قدر میں 48 فیصد کمی کردی ہے۔اس نے یہ اقدام عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا ہے تاکہ اس سے آیندہ تین سال کے دوران ملک کی بیمار معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بارہ ارب ڈالرز کا قرضہ حاصل کیا جا سکے۔کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اب ایک ڈالر تیرہ مصری پاونڈ کا ہوگیا ہے۔اس سے پہلے سرکاری مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت قریباً نو پاونڈ تھی۔البتہ گذشتہ ہفتے بلیک مارکیٹ میں ایک ڈالر اٹھارہ مصری پاونڈ تک بکتا رہا ہے۔مصری پاونڈ کی قیمت میں کمی کے بعد اب روزمرہ استعمال کی اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا اور اس سے صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت پر دباومیں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply