لاہور۔11فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت پولیس کا شہریوں کی فوری داد رسی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس رویوں سے متعلق آگاہی اور فیڈ بیک سے متعلق براہِ راست رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، انہوں نے1787 کمپلینٹ سنٹر پر متعدد شہریوں سے گفتگو کی اور موصولہ درخواستوں و شکایات کے ازالے کا دورانیہ چیک …
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس رویوں سے متعلق آگاہی اور فیڈ بیک سے متعلق براہِ راست رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔11فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت پولیس کا شہریوں کی فوری داد رسی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس رویوں سے متعلق آگاہی اور فیڈ بیک سے متعلق براہِ راست رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، انہوں نے1787 کمپلینٹ سنٹر پر متعدد شہریوں سے گفتگو کی اور موصولہ درخواستوں و شکایات کے ازالے کا دورانیہ چیک کیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اندراجِ مقدمہ، تفتیش میں تاخیر یا بدسلوکی کی شکایت پر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس فورس کی جانب سے کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بدسلوکی کی شکایت1787 پر درج کروائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار احتساب پولیس فورس کی کارکردگی اور رویوں میں بہتری کا باعث بنے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد، ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی عمران محمود سمیت دیگر افسران موجود تھے۔








