اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے پیر کو چین-پاکستان سیفٹی پروڈکشن ایکوپمنٹ پروکیورمنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام اہم 21 رکنی چینی وفد کی میزبانی کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے ۔ وفد کی سربراہی ننگزیا ایمرجنسی انڈسٹری گروپ کے چیئرمین یانگ پینگ یونگ کر رہے تھے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں آئی سی …
آئی سی سی آئی کا پاکستانی اور چینی کاوباری رہنمائوں کے درمیان بی ٹو بی میٹنگز کا کامیاب انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے پیر کو چین-پاکستان سیفٹی پروڈکشن ایکوپمنٹ پروکیورمنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام اہم 21 رکنی چینی وفد کی میزبانی کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے ۔ وفد کی سربراہی ننگزیا ایمرجنسی انڈسٹری گروپ کے چیئرمین یانگ پینگ یونگ کر رہے تھے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر طاہر ایوب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہری اور تاریخی دوستی کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری ، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے چینی وفد کو آئی سی سی آئی کی جانب سے انہیں قابل اعتماد مقامی کاروباری افراد سے جوڑنے اور قابل عمل کاروباری تعاون کو فروغ دینے میں مکمل سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔چینی وفد کے سربراہ یانگ پینگ یونگ نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعاون کے حصے کے طور پر پاکستانی سرمایہ کاروں کو کم سود پر طویل مدتی قرضے فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
وفد کی توجہ کے شعبوں میں تیل اور گیس کی تلاش، ارضیاتی سروے اور کان کنی، پٹرولیم اور پانی کے تحفظ میں توانائی کی ترقی شامل تھی۔ انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ہائی ٹیک آلات کی تربیت، روڈ وہیکل اور میڈیکل ڈیوائس مینوفیکچرنگ اور صنعتی پارک کی ترقی میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔وفد نے جدید ترین تکنیکی شعبوں جیسے کہ انٹرنیٹ خدمات، ای کامرس، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کلائوڈ کمپیوٹنگ، فائیو جی کمیونیکیشن اور ڈرون ٹیکنالوجی میں تعاون کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔پاکستانی تاجروں کے ساتھ نتیجہ خیز بی ٹو بی ملاقاتوں نے دونوں فریقوں کو اس قابل بنایا کہ وہ مخصوص پروجیکٹس میں شراکت داری کے لیے بنیاد رکھ سکیں۔ تقریب میں آئی سی سی آئی کے قائم مقام سینئر نائب صدر عرفان چوہدری اور ایگزیکٹو ممبران راجہ نوید ستی، ذوالقرنین عباسی، محسن خالد ملک، اسحاق سیال، روحیل انور بٹ، اور ملک عبدالعزیز سمیت مقامی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔اس دورے کو بڑے پیمانے پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت پاک چین اقتصادی تعاون کے دائرہ کار کو وسیع اور گہرا کرنے کے لیے اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو مشترکہ صنعتی ترقی اور تکنیکی ترقی کے لیے نئے عزم کا اشارہ دیتا ہے۔








