آئی سی سی کا امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کرنے پر غور، حتمی فیصلہ جون میں متوقع

دبئی ۔ 3 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا، اس حوالے سے ورلڈ گورننگ باڈی حتمی فیصلہ جون میں اپنے اجلاس میں کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن ملک میں کرکٹ کو پھیلانے کی کوششیں …

دبئی ۔ 3 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا، اس حوالے سے ورلڈ گورننگ باڈی حتمی فیصلہ جون میں اپنے اجلاس میں کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن ملک میں کرکٹ کو پھیلانے کی کوششیں کرنے میں ناکام رہی۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈس نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے اس قرارداد کو منظور کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہماری یہی کوشش رہی کہ امریکہ میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔

Leave a Reply