اسلام آباد۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آبی وسائل اور ذخائر کے لئے بجٹ میں رقم رکھی گئی ہے، زراعت ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ٹڈی دل ایک حقیقی خطرہ ہے اس سے مل کر نمٹیں گے،کپاس پر جی ایس ٹی ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ کی سفارشات …
آبی وسائل اور ذخائر کے لئے بجٹ میں رقم رکھی گئی ہے، زراعت ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ٹڈی دل حقیقی خطرہ ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آبی وسائل اور ذخائر کے لئے بجٹ میں رقم رکھی گئی ہے، زراعت ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ٹڈی دل ایک حقیقی خطرہ ہے اس سے مل کر نمٹیں گے،کپاس پر جی ایس ٹی ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ کی سفارشات کی قدر کرتے ہیں،پانی کی کمی دور کرنے کے لئے سینٹ نے سفارشات میں کہا ہے ۔ پانی کی کمی دور کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سینٹ کی سفارشات کو اہمیت دینا چاہتے ہیں۔ مسلسل حکومتوں نے پانی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینا چاہئے تھی۔ پانی کے وسائل، ڈیموں کے لئے بجٹ میں بڑی رقوم رکھی جارہی ہیں۔ ٹڈی دل کے بڑے حملے کا خطرہ موجود ہے۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر بہت اجلاس کئے ہیں۔ افواج پاکستان کے بھی ٹڈی دل کے حوالے سے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سفارشات سینیٹ نے بھیجی ہیں۔ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کر رہا ہے۔ بلوچستان میں پانی کی کمی کا احساس ہے۔ ماری حکومت آبی وسائل پر کام کر رہی ہے۔ ٹڈی دل کا خطرہ حقیقت ہے۔ 40 سال بعد ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے۔ افواج پاکستان ٹڈی دل کے خاتمے میں مصروف ہے۔ یہ ایک قومی چیلینج ہے سب مقابلہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری معیشت کا بہت بڑا حصہ زراعت پر انحصار کرتا ہے۔ زراعت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ فرٹیلائزرز سبسڈی پر کام کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کپاس پر جی ایس ایس ٹی ختم کرنے پر غور ہورہا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے بھی تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے علاقے میں جو کمی آئی ہے اس کو بحال کرنا ہے،سینٹ آف پاکستان وفاق کی نمائندگی کرتا ہے اس کی ہر سفارش کو اہمیت دی جائے گی۔








