اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا ہے، راولپنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے کیونکہ میں سرمایہ داروں کا ترجمان نہیں ہوں بلکہ غریب عوام کا ترجمان ہوں اور میں آپ کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کروں گا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں اپنے خطاب کے …
آج پاکستان جیت گیا ہے، راولپنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے‘ شیخ رشید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا ہے، راولپنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے کیونکہ میں سرمایہ داروں کا ترجمان نہیں ہوں بلکہ غریب عوام کا ترجمان ہوں اور میں آپ کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کروں گا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میری جیت ڈرائیوروں اور مزدوروں کی جیت ہے اور میں قومی اسمبلی میں اقتدار کا بھوکا نہیں ہوں بلکہ میری زندگی کا ایک ہی مقصد تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو باہر نکالوں تاکہ ان کا چہرہ بے نقاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی باقی کی زندگی غریب لوگوں کے ساتھ گزاروں گا۔








