بیجنگ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط کئے گئے ہیں جس سے پشاور تاکراچی ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا اور ریل گاڑیوں کی اوسط رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائے گی، رفتار میں اضافے سے کراچی سے پشاور ریل کے سفر کے دورانیہ میں نمایاں کمی ہو گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد …
آج پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد

مزید خبریں
بیجنگ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط کئے گئے ہیں جس سے پشاور تاکراچی ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا اور ریل گاڑیوں کی اوسط رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائے گی، رفتار میں اضافے سے کراچی سے پشاور ریل کے سفر کے دورانیہ میں نمایاں کمی ہو گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوبیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط کے موقع پر کیا۔ معاہدے پر وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے دستخط کیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا آج سب سے بڑا دن ہے، منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹریک پر ریل گاڑیوں کی رفتار کم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 13 سال قبل میں نے ہی اس منصوبے کی فیزیبلٹی پر دستخط کیے تھے۔








