اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)آذربائیجان ایئر فورس اورپاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے مابین 10 سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔جمعرات کو آزربائیجان میںطے پانے والے اس تاریخی معاہدے کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی ائیر مارشل ارشد ملک ، چیئر مین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیس کامرہ اور آزر بائیجان کی نمائندگی آزربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طائر اوف نے کی۔ اس …
آذربائیجان ایئر فورس اورپاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے مابین 10 سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)آذربائیجان ایئر فورس اورپاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے مابین 10 سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔جمعرات کو آزربائیجان میںطے پانے والے اس تاریخی معاہدے کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی ائیر مارشل ارشد ملک ، چیئر مین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیس کامرہ اور آزر بائیجان کی نمائندگی آزربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طائر اوف نے کی۔ اس معاہدے کے تحت پاک فضائیہ آزر بائیجان کے ہوابازوں اور تکنیکی عملے کی تربیت بھی کرے گی۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںتیار ہونے والا سپر مشّاق طیارہ جدید آلات اور صلاحیتوں سے لیس ہونے کی بدولت دنیا کے بہترین ملٹری تربیتی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں تیار کئے جانے والے تقریباً تین سو طیارے پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے پائلٹوں کی بنیادی تربیت اور دیگر دفاعی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان نے ترکی ، نائیجریا اور قطر کو یہ طیارے برآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔پاکستان اور آزربائیجان کے مابین ہونے والے اس معاہدے سے نہ صرف ہوابازی کے آلات کو برآمد کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک کے لئے کثیر زرِ مبادلہ بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ یہ طیارہ اس وقت بہت سے ممالک بشمول سعودی عرب، عمان ، ایران اورجنوبی افریقہ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔








