آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ کا شاہ محمود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار تشویش

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف نے پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور اظہارِ ہمدردی کیا۔ جمعہ کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ایک خط میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دلی دعاﺅں اور نیک تمناﺅں …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف نے پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور اظہارِ ہمدردی کیا۔ جمعہ کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ایک خط میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دلی دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کے اظہار پر آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں