راولپنڈی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے پاکستان میں سفیر عمر زخیوال نے بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون میں …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیوال کی ملاقات، سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے پاکستان میں سفیر عمر زخیوال نے بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون میں بتدریج بہتری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔








