راولپنڈی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ٹیم اور اس کی انتظامیہ کو ان کی کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد دی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پی ایس ایل، تمام ٹیموں اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کی ٹیم کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ٹیم اور اس کی انتظامیہ کو ان کی کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد دی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پی ایس ایل، تمام ٹیموں اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے خصوصی طور پر پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کا ذکر کیا اور شکریہ ادا کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے اور قوم کیلئے اتحاد کا ذریعہ ہے۔








