راولپنڈی۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز سمیت40 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کے پرموشن بورڈ کا اجلاس بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 40 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز سمیت40 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کے پرموشن بورڈ کا اجلاس بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بریگیڈیئر ظفر اقبال مروت ، بریگیڈیئر شاکر اللہ خٹک، بریگیڈیئر محمد اویس دستگیر ، بریگیڈیئر عامر نوید ، بریگیڈیئر محمد اعجاز مرزا، بریگیڈیئر تبسم حبیب ، بریگیڈیئر محمد شجاع انور، بریگیڈیئر دلاور خان ، بریگیڈیئر سرفراز احمد ، بریگیڈیئر آصف گورائیہ، بریگیڈیئر کمال اظفر ، بریگیڈیئر محمد علی خان ، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد ، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر ، بریگیڈیئر اظہر وقاص ، بریگیڈیئر عاکف اقبال ، بریگیڈیئر عمر احمد بخاری ، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک ، بریگیڈیئر عنایت حسین ، بریگیڈیئر عادل یامین ، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک ، بریگیڈیئر محمد عامر مجید، بریگیڈیئر سید امداد حسین شاہ ، بریگیڈیئر محمد عمار نجم ، بریگیڈیئر محمد عقیل ، بریگیڈیئر کامران احمد ستی ، بریگیڈیئر کاشف ظفر ، بریگیڈیئر خرم انور قادری، بریگیڈیئر احمد شریف چوہدری ،آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈئر محمد علیم ، بریگیڈئر احسن الطاف ، بریگیڈیئر سید نصرت رضا ، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری ، بریگیڈیئر فرخ سعید ، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک ، بریگیڈیئر عمار اکرم ، بریگیڈیئر شاہد حمید چوہدری ، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر محمد آفشین اقبال کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی ہے ۔








