آر ایس ایس اور نریندر مودی کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

لاہور۔5 جنوری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور نریندر مودی کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے،نر یندر مودی خطے میں اَمن اور انسانیت کادشمن بن چکا ہے، اسکے ہوتے ہوئے خطے میں اَمن قائم نہیں ہوسکتا۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں آزادکشمیر سے امجد جاوید جرال اور پنجاب کے مختلف …

لاہور۔5 جنوری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور نریندر مودی کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے،نر یندر مودی خطے میں اَمن اور انسانیت کادشمن بن چکا ہے، اسکے ہوتے ہوئے خطے میں اَمن قائم نہیں ہوسکتا۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں آزادکشمیر سے امجد جاوید جرال اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں جاری کر فیو کو154روز ہو چکے ہیں ،بھارت کے اندر بھی مسلمانوں کو نریندر مودی پولیس اور آر ایس ایس کے ذریعے نشانہ بناتے ہوئے قتل کر رہا ہے اس سے بڑی دہشت گردی اور کیا ہوگی؟مگربدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شر مناک خاموشی اختیار کر لی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جب نریندر مودی کشمیر یوںا ور بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنائے گا توخطے میں امن کے قیام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کیساتھ کھڑا ہے انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے، انکے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کررہے ہیں ،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے،اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ بھی متحد ہو کر کشمیر یوںا ور بھارتی مسلمانوں کو نر یندر مودی کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے،پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں جو واضح پیغام ہے کہ ملک دشمنوں کے خلاف اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں اور ہرمحاذ پر عبر تناک شکست ملک دشمنوں کا مقدر ہے گی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میںپاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کی پالیسی پرگامزن ہیں، اُنہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط اور فعال بنانے کیلئے جو اقدامات موجودہ حکومت کر رہی ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی، گورنر پنجاب نے کہا کہ سماجی انصاف اور معاشی ترقی کے ذریعے موجودہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہے، معاشی میدان میں بھی حکومت کامیاب ہو رہی ہے، سٹاک مارکیٹ کا نئے سال کے آغاز میں ہی 16 ماہ کی بلند ترین سطح 42,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنا اوردوسری طرف پاکستان کا چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ پر دستخط اس عزم کو ظاہر کر رہا ہے کہ نیا سال پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا۔

مزید خبریں