آر ایل این جی کے کنکشن ملک بھر میں لگائے جارہے ہیں، بل سوئی گیس کے مقابلہ میں زیادہ ہو گا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آر ایل این جی کے کنکشن وزیر اعظم کی ہدایت پر لگائے جارہے ہیں تاہم صارفین یہ بات مدنظر رکھیں کہ اس کا بل سوئی گیس کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران میاں خان بگٹی نے بتایا کہ آر ایل این جی کے کنکشن …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آر ایل این جی کے کنکشن وزیر اعظم کی ہدایت پر لگائے جارہے ہیں تاہم صارفین یہ بات مدنظر رکھیں کہ اس کا بل سوئی گیس کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران میاں خان بگٹی نے بتایا کہ آر ایل این جی کے کنکشن کی منظوری دی گئی ہے،

دو لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں پہلے سے جمع ہیں ان کو ترجیح میں رکھیں گے،ان کی تکمیل کے بعد پھر نئی درخواستوں پر کام ہوگا۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ آرایل این جی کے کنکشن پورے پاکستان میں لگائے جارہے ہیں،اس کی قیمت سوئی گیس سے زیادہ ہے،صارفین اس کو مدنظر رکھیں،اور سردیوں میں اس کے استعمال میں احتیاط کریں۔