اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد سے چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت کے فیز ٹوپریکم جنوری 2020 ءعمل درآمد شروع ہوگیاہے، اس معاہدے کے تحت 300 سے زائد اشیاءپر ڈیوٹیوں اورٹیکس میں …
آزادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد کا آغاز ، چین کو پاکستانی برآمدات، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد سے چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت کے فیز ٹوپریکم جنوری 2020 ءعمل درآمد شروع ہوگیاہے، اس معاہدے کے تحت 300 سے زائد اشیاءپر ڈیوٹیوں اورٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے اورتوقع ہے کہ اس کے نتیجے میں چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔اس وقت پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں چین سے درآمدات اورپاکستان سے چین کو برآمدات میں فرق بہت زیادہ ہے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 727.48 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 741.16 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ مالی سال 2018-19ءمیں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.85 ارب ڈالر رہاتھا۔ برآمدات کی بہ نسبت چین سے درآمدات کی شرح بہت زیادہ ہے۔سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں چین سے درآمدات کا حجم 1.025 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2018-19ءمیں چین سے 10.16 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان آذاد انہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد سے چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے تجارتی خسارے میں مزید کمی آئے گی۔اسی طرح ملک میں چین کی سرمایہ کاری میں مزیداضافہ کا بھی امکان ہے۔ چین نے پاکستان میں جاری مالی سال کے دوران 141.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جولائی تا نومبر2019ءچین نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں 141.8 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین نے پاکستان میں 94 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی،اعدادوشمارکے مطابق نومبر2019ءمیں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 19.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔








