اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ335 نئے افراد کے کورونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور19کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 05 کا تعلق مظفرآباد، 02 باغ، 1حویلی، 10میرپور، 04 بھمبر اور 2کا تعلق کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک15350 افراد کے …
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ335 نئے افراد کے کورونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور19کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 05 کا تعلق مظفرآباد، 02 باغ، 1حویلی، 10میرپور، 04 بھمبر اور 2کا تعلق کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک15350 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 15298کے رزلٹ آچکے ہیں اور1027افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے465 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 534 مریض زیر علاج ہیں اور 28 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،02کا راولاکوٹ،4کا باغ، 2 کا تعلق سدھنوتی، 4کا تعلق میرپور اور03کا بھمبرسے ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے465 افراد میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد سے 6، آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 96،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد 123، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی سے5، سی ایم ایچ راولاکوٹ سے31،ڈی ایچ کیو باغ سے53،ڈی ایچ کیو حویلی سے 05،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے17،ڈی ایچ کیو میرپور سے21،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے22،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے06،ڈی ایچ کیو بھمبر سے53جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے27 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کورونا کے534 مریضوں میں سے415 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ119مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں جن میں سے آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں 11، ایمز مظفرآباد میں 02آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاو¿س مظفرآباد16، ڈی ایچ کیو نیلم میں 6، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 01، ڈی ایچ کیو باغ میں 04،حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 07،ڈی ایچ کیو میرپور میں 40، نیو سٹی ہسپتال میرپور01، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 22، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 06مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق13629افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔ نئے افراد کے کورونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58 قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کر رہا ہے۔ ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC) ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کورونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔







