اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر کی کل ضرورت 400 میگاواٹ ہے،اس طرح باقی 1100 میگا واٹ براہ راست نیشنل گرڈ کو دی جا رہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد حکومت پاکستان کے تعاون …
آزاد حکومت پاکستان کے تعاون سے آئندہ 10 سال میں مزید 8000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر کی کل ضرورت 400 میگاواٹ ہے،اس طرح باقی 1100 میگا واٹ براہ راست نیشنل گرڈ کو دی جا رہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد حکومت پاکستان کے تعاون سے اگلے 10 سال میں 8000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں 3000 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، اگلی دہائی میں اگر آزاد کشمیر کی توانائی کی ضرورت بڑھ کر 2000 میگا واٹ تک بھی پہنچ گئی تو پھر بھی 6000 میگا واٹ اضافی بجلی پاکستان کو سپلائی کر سکے گی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ نیلم جہلم 969 میگا واٹ ، کروٹ 720 میگا واٹ ، گلپور 100 میگا واٹ اور کوہالہ 1124 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا اور اس کے بعد آزاد پتن ماہل اور ددھنیال کے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔








