وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ آزاد کشمیر میں یہ الیکشن تاریخ رقم کرے گا، یہ کشمیر کاز کے ساتھ محبت کا الیکشن ہے،یہ الیکشن کشمیریوں کے شہدا کے خون کا حق مانگ رہا ہے، یہ کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت کا الیکشن ہے
آزاد کشمیر کا الیکشن کشمیر کاز کے ساتھ محبت کا الیکشن ہے،یہ تاریخ رقم کرے گا، خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 19 جولائی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ آزاد کشمیر میں یہ الیکشن تاریخ رقم کرے گا، یہ کشمیر کاز کے ساتھ محبت کا الیکشن ہے،یہ الیکشن کشمیریوں کے شہدا کے خون کا حق مانگ رہا ہے، یہ کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت کا الیکشن ہے۔ ایل اے 36 جموں 3 سیالکوٹ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں،بچپن سے کشمیر کے بہت الیکشن دیکھے ہیں،جس پس منظر میں آج الیکشن ہو رہے ہیں اس سے قبل ایسے ماحول میں الیکشن نہیں ہوئے،پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہ میں بنیادی طور پر کشمیری ہوں لیکن جنہوں نے دو لاکھ جانوں کے نذرانے دئیے ان کی خاک کے برابر نہیں ہوں،کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے، اگر میں نے کسی جگہ کا موازنہ کیا ہے وہ اس لئے کشمیری عوام ویلی میں پاکستان کا پرچم اٹھا کر پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں، ان کااعلیٰ مقام ہےجنہوں نے خون دیا ان کا مقام ہے،ہمیں ان جانوں کے نذرانوں سے آزادی ملی ہے جنہوں نے خون بہایا ہے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کشمیر کے لئے، جن کے ہاتھوں میں سرینگر میں پاکستانی پرچم ہے انہیں اندازہ ہے کہ اس کی قیمت کیا ادا کرنا پڑے گی،وہ جیلوں میں زندگی گزار رہے ہیں، کشمیری خواتین جیل کاٹ رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بجوات میں سرحد پر بیٹھا جموں کا مہاجر کشمیر میں بیٹھے ہوئے سے کہیں بہتر ہے،میں کسی کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ نہیں بولتا،لندن میں بیٹھے بعض کشمیری پاکستان اور پاک افواج کو گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کی سینہ تان کا حفاظت کرتا ہے اس کی عزت کریں،ہمیں کہا جا رہا ہے آج ہم پانی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں تو پانی بھارت سے آتا ہے ،مشکل وقت میں جو ساتھ دے اسے ساری زندگی یاد رکھتے ہیں، ہم نے تو ہر چیز ان کے نام کر دی ہے،سیالکوٹ کی تاریخ جموں کے مہاجرین نے اس سر زمین پر رقم کی ۔وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی قربانیوں سے رشتہ بناتا ہے اور کوئی گھر بیٹھ کر بناتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری فوج کو گالی دی جاتی ہے جس نے گزشتہ دو چار سالوں میں چار ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کی جنگ میں پاکستان کا نام ثالث کی حیثیت سے باوقار کردار کی بنا پر ہر تھوڑی دیر بعد ٹی وی پر نظر آتا ہے ،فیلڈ مارشل کا رشتہ وطن سے محبت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شہدا اور غازیوں کو سلام ہے جنہوں نے وطن کی عزت رکھی۔وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے،یہ محض نعرہ نہیں تھا بلکہ دو قومی نظریے کی بنیاد تھی







