لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پی ٹی آئی لاہور آفس لارنس روڈ میں تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور ممبر کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، مرزا صادق جرال، حاجی اعجاز دےوان ، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر لاہور سٹی (ویلی) محمد فاروق آزاد، جنرل سیکرٹری ذیشان بٹ، جا وید ڈار، ثا قب میر، …
آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پی ٹی آئی لاہور آفس میں تقریب کااہتمام

مزید خبریں
لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پی ٹی آئی لاہور آفس لارنس روڈ میں تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور ممبر کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، مرزا صادق جرال، حاجی اعجاز دےوان ، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر لاہور سٹی (ویلی) محمد فاروق آزاد، جنرل سیکرٹری ذیشان بٹ، جا وید ڈار، ثا قب میر، نائب صدر طاہر رشید چوہدری ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عرفان حسن ایڈووکیٹ سمیت کشمیری برادری کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔تقریب سے ممبر کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جرات مندانہ جد وجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گی،آزادی کے حصول کےلئے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، کشمیری نوجوان حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنے آباءواجداد کی طرح پرُ عزم ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپردِ خاک کرتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو روندتے ہوئے گزشتہ سال 5 اگست کو قابل مذمت اقدامات اٹھائے،بھارت لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دے رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہی۔ غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل اور سفیرکے طورپر کشمیریوں کے حقوق کی آوازدُنیا بھر میں بلند کررہے ہیں،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب مسئلہ کشمیر سے متعلق ان کے وژن اور پالیسی کے عکاس ہیں، حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،عالمی برادری بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کروایا جائے۔








