آسٹریلیا، ایرانی تارک وطن کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کی تشویش

سڈنی۔ 8 اگست (اے پی پی) آسٹریلیا کے اپنے ملکی حدود سے باہر جزیرے مانوس پر قائم حراستی مرکز میں ایک پناہ گزین کی ہلاکت پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ یہ بحران بگڑتا جا رہا ہے۔ مانوس پر ایک 28سالہ ایرانی تارک وطن کی لاش برآمد ہوئی، جس …

سڈنی۔ 8 اگست (اے پی پی) آسٹریلیا کے اپنے ملکی حدود سے باہر جزیرے مانوس پر قائم حراستی مرکز میں ایک پناہ گزین کی ہلاکت پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ یہ بحران بگڑتا جا رہا ہے۔ مانوس پر ایک 28سالہ ایرانی تارک وطن کی لاش برآمد ہوئی، جس کے گلے میں پھندا تھا اور وہ بچوں کے ایک اسکول کے پاس ایک پیڑ سے لٹک رہا تھا۔ آسٹریلوی حکام اپنے ملک کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کو پاپوا نیو گنی اور مانوس جزیرے پر قائم جزائر بھیج دیتے ہیں۔ پچھلے ماہ ایک عدالت ان مراکز اور ان میں مہاجرین کی حراست کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے اور یہ کیمپ اسی سال اکتوبر میں بند کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply