آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

سڈنی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ (کل) جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹ، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز اور پرتھ میں کھیلے گئے …

سڈنی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ (کل) جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹ، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز اور پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 41 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشز سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا گیا چوتھا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply