آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

میلبورن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط، جسپریت بمرا کی کیریئر بیسٹ باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم بھارتی اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، بمرا نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کینگروز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ …

میلبورن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط، جسپریت بمرا کی کیریئر بیسٹ باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم بھارتی اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، بمرا نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کینگروز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ بھارت کی طرف سے راویندرا جدیجا نے 2 جبکہ محمد شامی اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنالئے تھے اور اسکو آسٹریلیا کے خلاف 346 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز نے 4 جبکہ جوش ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ مانیک اگروال 28 اور پانٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔